Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے طلباٗ کی قیمتی وقت بچانے کی غرض سے کورسز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرد ی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور ان کے قیمتی وقت کے ضیاء کو بچانے کی غرض سے انگریزی اور علاقائی زبانوں میں کورسز کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی ہیں۔محکمے کی طرف سے ڈیجیٹل پروگرام میں گریڈ-1 سے گریڈ-12 تک تعلیم گھر، لرن سمارٹ پاکستان اور اساتذہ کے لیے آن لائن ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیشن شامل ہیں یہ تمام پروگرامز اور اس حوالے سے ویڈیوز محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ https://www.kpese.gov.pk/ اور ڈیجیٹل لنک http://kplearning.kpese.gov.pk/ پر دستیاب ہیں۔وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ اقدامات کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں تاہم محکمہ تعلیم اس میں مزید جدت لارہا ہے اور یہ آن لائن ڈیٹا روزبروز اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور محکمہ تعلیم کے حکام کی کوششوں اور اصلاحات کو سراہا۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ کے پی کے لرننگ پورٹل پر ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے ہیں جن کی ٹوٹل تعداد 170 تک ہے اور مزید ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔ اپلوڈ شدہ ویڈیوز میں جنرل نالج، میتھس، بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری کے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ دس تک کے مضامین شامل ہیں، جن سے طلباء و طالبات مستفید ہو سکتے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اب آن لائن درس و تدریس طلباء اور والدین کی دسترس میں ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ والدین اور طلباء اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37106