محکمہ اوقاف کے زیرانتظام صوبائی سطحپر حفظ وقرات مقابلے 11فروری سے پشاورمیں ہونگے
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر انتظام صوبائی سطح پر حفظ و قرات مقابلے جو کہ چند وجوہات کی بناء پر موٗخر کئے گئے تھے۔ اب مذکورہ مقابلے ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق آڈیٹوریم عید گا ہ چارسدہ روڈ پشاور میں 11فروری2020بروز منگل مقابلہ حفظ (مردانہ)،12فروری 2020بروز بدھ مقابلہ قرات (مردانہ)اور13فروری2020بروز جمعرات مقابلہ حفظ و قرات (زنانہ) کے مقابلے منعقد ہونگے۔جملہ حفاظ، قراء، حافظات و قاریات کو فارم (ب) یا اصل شناختی کارڈ و متعلقہ اسناد اپنے ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔