
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے گریڈ 19 کے 22ایسوسی ایٹ پروفیسرز کوگریڈ 20میں ترقی دیدی گئی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے محکمہ اعلی تعلیم کے گریڈ 19 کے 22 ایسوسی ایٹ پروفیسرز/ پروفیسر کو گریڈ 20 میں پروفیسرز کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کے بعد ان کے تبادلوں، تعیناتیوں اور ایڈجسمنٹ کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ہدایت اللہ جان جی پی جی سی نوشہرہ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت پرنسپل/ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑو مہمند میں تعینات کردیا گیاہے اسی طرح ولی محمد پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اماخیل ٹانک سے بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی بنوں، سردار حسین گورنمنٹ ڈگری کالج یار حسین صوابی کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج یار حسین صوابی، گل روز خان جی پی جی سی مردان کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی مردان،محمد علی عثمان جی پی جی سی بنوں کی بحیثیت پرنسپل/ پروفیسر جی پی جی سی لکی مروت، گل حیدرکو گورنمنٹ ڈگری کالج خار باجوڑ سے تبدیل کر کے بحیثیت پروفیسر /پرنسپل جی پی جی سی باجوڑ، اعجاز خان کو جی پی جی سی کوہاٹ سے بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی بنوں، تسبیح اللہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیرحیدر سے بحیثیت پرنسپل /پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج شیوہ صوابی، نصراللہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج غلجو اورکزئی سے تبدیل کر کے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود قبائلی ضلع خیبر، محمد یوسف کو گورنمنٹ ڈگری کالج آگرہ ملاکنڈ سے تبدیل کر کے بحیثیت پروفیسر جی پی جی جی سی سیدو شریف سوات، عبدالناصر کو گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد پشاورسے بحیثیت پروفیسر پرنسپل جی پی جی سی درگئی مالاکنڈ، تاج محمد کوجی پی جی سی تیمرگرہ سے بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی تیمرگرہ، جبکہ درج ذیل پروفیسرز کی ایڈجسمنٹ کی گئی جسکے مطابق سید الطاف حیدر، پرنسپل پروفیسر جی پی جی سی مردان کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود، طارق جان جی سی مردان کی بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی مردان، محمد سعید گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود، قبائلی ضلع خیبر کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج صدہ کرم، نصیرخان گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود کی بحیثیت پرنسپل/ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج مردان، محمد سجاد گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ڈیرہ اسمعیل خان کی بحیثیت پرنسپل پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں،غلام سرورپرنسپل/ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بٹگرام، سید ذوالفقار حیدر گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپور، ڈی آئی خان کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ڈی آئی خان، گلزمان گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ڈی آئی خان کی بحیثیت پرنسپل پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپور، ڈی آئی خان، منظور علی گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2 مردان کی بحیثیت پرنسپل/ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ مردان اور سید فرخندہ شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج یار حسین صوابی کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر جی پی جی سی صوابی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔