محکمہ اعلیٰ تعلیم،ارکائیوزاینڈ لائبریری کے 14 اسٹنٹ ڈائریکٹرزاورلائبریرینز کے تبادلوں کےاحکامات جاری
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر محکمہ اعلی تعلیم،ارکائیوز اینڈ لائبریری کے 14 اسٹنٹ ڈائریکٹرز اور لائبریرینز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق نظامت آرکائیوز اینڈ لائبریری پشاورمیں تعینات گریڈ 18 کے لائیبریرین نوید اللہ جان کو تبدیل کر کے انکو پبلک لائبریری ایبٹ آباد، انور جلال کوپبلک لائبریری لکی مروت سے نظامت آرکائیوز اینڈ لائبریری پشاور اور انکے پیش رو محمد اشفاق احمد کو پبلک لائبریری صوابی میں تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح پبلک لائبریری صوابی میں تعینات گریڈ 17 کے لائبریرین زیر اللہ کو تبدیل کر کے انکو پبلک لائبریری ہری پور، عاصم اللہ کو دیر پائین سے نظامت آرکائیوز اینڈ لائبریری، خیر الامین کو خوشحال خان خٹک لائبریری نوشہرہ سے پبلک لائبریری کوہاٹ، محمد رفیع کو سوات سے نظامت آرکائیوز اینڈ لائبریری پشاور، رفیق احمد کو نظامت آرکائیوز اینڈ لائبریری سے تبدیل کرکے انکو نظامت اعلی تعلیم اور علی رحمان کو کوہاٹ سے تبدیل کرکے انکو نظامت اعلی تعلیم میں واپس بھیج دیا گیاہے، اسی طرح گریڈ 17 کے اسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام الحق کو پبلک لائبریری ہری پور سے پبلک لائبریری ایبٹ آباد، مسماۃ بینش کو خوشحال خان خٹک لائبریری نوشہرہ سے نظامت اعلی تعلیم، عرفان اللہ کو پبلک لائبریری ایبٹ آباد سے تبدیل کر کے انکو نظامت اعلی تعلیم میں واپس بھیج دیا ہے جبکہ سپر نٹنڈنٹ پیر خادم شاہ کو پبلک لائبریری ڈی آئی خان سے تبدیل کرکے انکو پبلک لائبریری مردان اور شکیل خان کو پبلک لائبریری کوہاٹ سے تبدیل کر کے خوشحال خٹک لائبریری نوشہرہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان امور کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریری حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت میں تعینات گریڈ18کے اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس احمد رضا کی گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی خیل لکی مروت میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی پی ایس19)میں تقرری کے احکامات جاری کئے ہے۔ مذکورہ آفیسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم، آثار قدیمہ اور لائبریری حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔