Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محمودغزنوی ڈی ای اومردانہ اپرچترال اورغزالہ انجم ڈی ای اوفیمل اپرچترال تعینات

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ تعلیم چترال میں منیجمنٹ کیڈر میں بڑے پیمانے پر پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کے نتیجے میں صوبائی ڈایرکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائرکٹر محمود غزنوی (گریڈ 18)کو ڈپٹی ڈی ای او مر دانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (مردانہ) اپر چترال کی اضافی چارچ دیدی گئی ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈی ای او زنانہ چترال غزالہ انجم (گریڈ 18) کو ڈپٹی ڈی ای او زنانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (زنانہ) اپر چترال کی اضافی چارچ کے ساتھ تعیناتی کر دی گئی ہے۔
اسی طرح شانگلہ ضلع میں ڈی ڈی او مہرالنساء کو ڈی ڈی ای او زنانہ چترال، مفتاح الدین اسستنٹ ڈائرکٹر کو صوبائی ڈایرکٹوریٹ سے تبدیل کرکے حافظ نوراللہ کی جگہ ڈی ڈی ای او مر دانہ چترال تعینات کیا گیا جبکہ حافظ نوراللہ گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے پرنسپل ہوں گے۔ اسی آفس آرڈر کے تحت ایس ڈی ای او تور کہومو ڑکھو مسرت جمال (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او چترال، ایس ڈی ای او شرینگل عارفہ بی بی (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او موڑکھو، اور اے ڈی او ذبیدہ خانم (گریڈ 16) اپنی پے اینڈ اسکیل میں ایس ڈی ای او زنانہ دروش مقرر ہوئی۔

edos transfer orders 5
edos transfer orders 1

edos transfer orders 4

edos transfer orders 2

edos transfer orders 3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24822