
محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیرانتظام چترال مستوج روڈ پر مروئی نالہ میں پائپ بچھاکر سڑک ٹریفک کے لئے ہموار کردیا گیا
محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیرانتظام چترال مستوج روڈ پر مروئی نالہ میں پائپ بچھاکر سڑک ٹریفک کے لئے ہموار کردیا گیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال مستوج روڈ پر مروئے کے مقام پر نالہ میں پانی منجمد ہونے کے باعث مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی انتہائی مشکلات درپیش تھے، جس کی مرمت کے لئے علاقے کے عوام میڈیا کے زریعے فریاد کرتے رہے مگرضلعی انتظامیہ ، متعلقہ محکمہ اور نہ منتخب نمائندوں کی طرف سے شنوائی ہوئی ، تاہم محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زمہ داروں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فاونڈیشن کی جانب سے مروئی نالے پر آرسی سی پائپ لگا دیے گئے ہیں۔ اور نالے کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے مسافروں کے لئے کھانے کا بندوبست بھی محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔ فاونڈیشن کی طرف سے آڑتالیس انچ قطر کے پائپ مروئے نالہ میں بچھانے کے ساتھ سڑک کو ٹریفک کے لئے ہموار کردیا گیا جہاں آئے روز پھسلن کی وجہ سے مسافر انتہائی مشکلات کا شکار تھے، علاقےکے عوام اور مسافروں نے محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سینٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کیاہے۔