
مجھ سے منسوب خبرکو توڑمروڑکرشائع کیا گیا، ایم پی اے سے معافی چاہتاہوں..عبدالرحمن
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے بعض سوشل اورالیکٹرانک میڈیا پرچترال سے ایم پی اے ہدایت الرحمن کے خلاف شائع خبرپر مسمی عبد الرحمن نے کہا ہے کہ ان سے منسوب اخباری بیان کوتوڑ مروڑ کر اوررنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے . جس پر میںایم پی اے ہدایت الرحمن سے معافی کا طلبگارہوں. مقامی میڈیا کواصل حقائق سے اگاہ کرتے ہوئے عبدالرحمن نے بتایاکہ مجھے اور ایم پی اے کوزمین شفیق الرحمن نے فروخت کیا تھا.جو انھوںنے عبد السلام سے ڈیڈھ چکورم کے حساب سے خریداتھا. جس میںسے ایک چکورم ایم پی اے عبدالرحمن اور آدھا چکورم میںنے خریدا تھا. جبکہ بعد میںایم پی اے نے اپناحصہ ایک چکورم زمین شیراعظم نامی شخص کو فروخت کردیا. جہاںانھوںنے گھربھی بنا لیا ہے. بعد میں ایک سٹمپ پیپرپربیان حلفی میں بھی عبد الرحمن نےبیان دیتے ہوئے کہاہے کہ میری نظر میں میرے حصے کی زمین کم معلوم ہونے پر میںنے اخباری بیان دیا تھا. جبکہ بعد میں زمین کو معتبرات کی موجودگی میں پیمائش کی گئی تومیری مقبوضہ زمین آدھاچکورم سے 457.75 مربع فٹ زائد برآمد ہوئی . جو میںنے مسمی شفیق الرحمن کو واپس کردیا. لہذا میں ایم پی اے ہدایت الرحمن اورجمعیت العلمائے اسلام کے کارکنان سے مجھ سے منسوب بیان پر معافی چاہتا ہوں.
دریںاثنا چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے چترال سے ایم پی اے ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ بعض شرپسند عناصر انکی شخصیت کو نقصان پہنچانے اورلوگوںکو گمراہ کرنے کیلئے غلط اور من گھڑت خبرین پھیلارہے ہیں. جن کے خلاف میںعدالتی چارہ جوئی کرنے جارہا ہوں. انھوں نے اسطرحکے پروپیگنڈہ پھیلانے والوںکومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے کوئی بھی بیان شائع کرتے وقت مجھ سے بھی وضاحتی بیان لیا جائے بصورت دیگرہتک عزت اورمیری سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوںکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں.