Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے ا حکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری محمد شعیب (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خیبر پختونخوا فو ڈسیفٹی اتھارٹی کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہیں اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،ای ایس آر یو میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر زیر تبادلہ سردار اسد ہاورون(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کیاگیا ہے جبکہ محکمہ زراعت میں سیکشن آفیسر خالد خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہیں۔ان امور کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثنا خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ کے سیکشن56کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے نیک نواز خان ایڈوکیٹ کی بحیثیت چیئرمین اور شفقت اللہ کی بحیثیت وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن لکی مروت تقرریاں کی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن لکی مروت کے ممبران نے متفقہ طور پر منتخب کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن لکی مروت کے چیئرمین اور وائس چیئرمین مذکورہ ایکٹ میں درج اپنے فرائض اور ذمہ داریاں مذکورہ ایکٹ کے تحت بنائے گئے قوائد و ضوابط کے مطابق اداکریں گے جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقرریوں کا دورانیہ دو برس تک ہوگا اور وہ دوسری مدت کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔چیئرمین کمیشن کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ چیئرمین کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین،اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس امر کااعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے مس حنا حفیظ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) پلاننگ ومانیٹرنگ آفیسر ایس ڈی یو محکمہ پلاننگ و ڈیویلپمنٹ کو تبدیل کر کے انہیں فوری طور پر عوامی مفاد میں سیکشن آفیسر محکمہ کھیل کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
84