Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متحدہ امن فلاحی تنظیم بلچ بالا کے زیر انتظام اور ACEM اسکول کے تعاون سے بلچ میں کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

متحدہ امن فلاحی تنظیم بلچ بالا کے زیر انتظام اور ACEM اسکول کے تعاون سے بلچ میں کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گزشتہ دنوں بلچ میں متحدہ امن فلاحی تنظیم کے زیر انتظام اور ACEM اسکول کے تعاون سے کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح کیا گیا ۔ یہ کمپیوٹر سنٹر اکیڈمی اف کنٹنیویٹی آف ایجوکیشن اینڈ مینٹور شپ(ACEM) کی فراخدلانہ تعاون سے بنایا گیا ہے۔ جس میں آٹھ سال سے چالیس سال تک کے خواتین حضرات داخلہ حاصل کرکے کمپیوٹر کے حوالے سے اپنی مہارتوں میں اضافہ کرسکیں گے ۔

 

اکیڈمی کے افتتاح میں متحدہ امن فلاحی تنظیم بلچ بالا کے ممبران صاحب نادر ایڈوکیٹ ،گلاب الدین ، مشرف احمد ،محمد ظفر الدین ،فضل مالک ،پرنسپل صاحب الدین ،سرفراز خان ،شجاعت علی ،عرفان احمد ،عمیر علی شاہ ،انور حسین اور شہاب الدین کے ساتھ ساتھ اہالیان بلچ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس اکیڈمی کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا ۔

 

انہوں نے ACEM اسکول کے منتظمین خاص کر چترال سے تعلق رکھنے سلطانہ صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

 

 

chitraltimes acem computer academy balach chitral 4 chitraltimes acem computer academy balach chitral 5 chitraltimes acem computer academy balach chitral 6 chitraltimes acem computer academy balach chitral 7 chitraltimes acem computer academy balach chitral 1

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95091