مبینہ خودکشی، دریا چترال سے خاتون کی لاش برآمد،ریسکیو ٹیم نے لاش ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچادی
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ریسکیو 1122چترال کے اہلکاروںنے دریائے چترال سے ایک خاتون کی لاش نکال لی ہے . ذرائع کے مطابق کریم آباد سے تعلق رکھنے والی 30سالہ خاتون زوجہ شیر بہادر نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا. واقعہ خودکشی یا کچھ اور فلحال اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے . تاہم مقامی پولیس تفتیشن کررہی ہے .
ریسکیو ذرائع کے مطابق چترال کے مقام گان کورینی سنگور میں لاش دکھائی دینے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو دریائے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال شفٹ کیا. جہاںپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کی جائیگی.