Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں صوبہ کے عوام کو سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے- گورنرخیبرپختونخوا کاپیسکو حکام کو ہدایت 

Posted on
شیئر کریں:

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں صوبہ کے عوام کو سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے- گورنرخیبرپختونخوا کاپیسکو حکام کو ہدایت

 

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات پر بدھ کے روز واپڈا حکام کو گورنر ہاوس طلب کیا۔ صوبے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی صورتحال سے متعلق پیسکو چیف انجینئراخترحمیدخان نے گورنرکو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔رکن صوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔پیسکو چیف نے بتایاکہ سنٹرل آفس سے طے شدہ شیڈول کے مطابق صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور خاص طور پراس کا خیال رکھاجارہاہے کہ افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی بلاتعطل جاری رہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں لوڈمنجیمنٹ کے تحت سحری وافطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے،چیف پیسکو نیبتایا کہ ڈی آئی خان میں بند کورائی گرڈ اسٹیشن مکمل کیا جا چکا ہے جس سے بجلی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص ڈی آئی خان سمیت صوبہ کے دیگر جنوبی اضلاع میں بجلی کی انتہائی پریشان کن صورتحال ہے، ماہ رمضان میں ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع سے عوام علاقہ کیجانب سے سحری و افطاری اوقات میں بجلی نہ ہونے کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں،انہوں نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے جس میں صوبہ کے عوام کو سحری و افطاری اور تراویح اوقات میں بجلی کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے-

 

 

ماہ رمضان میں  صوبہ بھر میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلہ میں سوئی گیس حکام کو گورنر ہاؤس پشاور طلب کرلیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ماہ رمضان میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلہ میں سوئی گیس حکام کو بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور طلب کیا-اس موقع پر سوئی گیس حکام کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبہ میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔گورنر خیبرپختونخوا کو ایس این جی پی ایل کے جنرل منیجر وقاص اللہ شنواری نے بتایاکہ ماہ رمضان میں صوبہ بھر میں صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری ہے۔اور اس حوالے سے سوئی گیس کی ٹیمیں تمام اضلاع میں گیس کے کم پریشر، گیس لیکیج سمیت دیگر صارفین کی شکایات و پریشانی دور کرنے کیلئے پہلے سے مصروف عمل ہیں،

 

انہوں نے بتایاکہ ڈی آئی خان میں کوئلہ سیدان، بند کورائی دیگر نواحی علاقوں میں گیس فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے، ڈی آئی خان سٹی میں پانچ نئے ٹی بی ایس بھی مکمل کیے جاچکے ہیں جس سے ڈی آئی خان سٹی میں گیس کم پریشر کا مسئلہ بالکل ختم ہو جائے گا، اس موقع گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ڈی آئی خان سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں گیس کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کی پریشانی سے بچانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ سوئی گیس حکام ہر ممکن کوشش کریں کہ ماہ رمضان میں صوبہ بھر میں گیس کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے نہ آئیں اور ماہ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔

 

 

chitraltimes governor chairing meeting on sngpl officials

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99825