
لینگ لینڈ سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے انتظامیہ کو9اکتوبرتک کاڈیڈ لائن
چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) دی لینگ لینڈز سکول و کالج چترال کے اساتذہ، طلباء اور دوسرے اسٹاف نے سکول کے برطانوی پرنسپل ، کیری اسکوفلڈ، کی مبینہ تعلیمی بد انتظامی اورمالی بدعنوانی کے خلاف ، سکول دورانیے کے بعد،گزشتہ دن ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جوکہ دولومچ سکول سے شروغ ہوکر دفتر ڈپٹی کمشنر( ضلع لوئیر چترال) میں ختم ہوئی۔
لینگ لنڈز ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق احتجاج کرنے والے سکول کے 64 اسٹاف کی متفقہ طور پر پاس کئے جانے والے، ایک قرداد کے مطابق ان کے مطالبات یہ ہیں:
١۔اسکول کے پرنسپل ، کیری اسکوفلڈ، کو فوری طور پر برطرف کرکے اُس کی جگہ ایک ماہرتعلیم پرنسپل مقرر کی جائے۔
٢۔ اسکول (ہذا) کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر گورنمنٹ آف پاکستان کے تعلیمی پالیسی کے مطابق چلایا جائے۔ اور
٣۔ اسکول کے نام نہاد بورڈ آف گورنرز کو بھی برطرف کیا جائے۔
قرارداد کے مطابق، ضلعی انتظامیہ سے ملنے کے بعد، سکول کے اسٹاف، یہ حتمی فیصلہ کر چُکے ہیں کہ وہ 3 اکتوبر 2019 ، بروز جمعرات، سے 9 اکتوبر 2019 تک کلاسسز جاری رکھیں گے۔ اس دوران اگر یہ پرنسپل (کیری اسکوفلڈ) دوبارہ سکول واپس آنے کی کوشش کی تو ہم،اساتذہ و طلباء، اُس کے خلاف پُرزور احتجاج کرکے کلاسسز کا بائیکاٹ کریں گے۔ اور حالات خراب ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
قرداد میں یہ بات بھی واضح ہے کہ اگران کے مطالبات ” ضلعی انتظامیہ اس ڈیٹ لائن تک منظور نہ کرنے کی صورت میں وہ اگلا قدم اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہوگی”۔
.
دریں اثنا ڈپٹی کمشنرلوئرچترال کی طرف سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج سے متعلق آج چیف سیکریٹری کے زیرصدارت پشاور میں اجلاس ہوا. جس میں ادارے سے متعلق مسائل پر بحث ہوئی جبکہ اگلے ہفتے اسی سلسلے میں دوبارہ اجلاس ہوگا. اسی اثنا حکومت کی طرف سے سکول کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی گئی ہے .
کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے بھی یقین دلایا ہے کہ حکومت پرنسپل مس کیرشیفلڈ کے پیچھی کھڑی ہے اوربطورپرنسپل اسکی ہرممکن سپورٹ کریگی. کوئی بھی قانون کو ہاتھ میںلینے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا.