
لیبر کورٹ سوات کا پیڈو ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ، انتالیس ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم جاری
لیبر کورٹ سوات کا پیڈو ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ، انتالیس ملازمین تمام مراعات سمیت ریگولر کرنے کا حکم جاری
سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ پیڈو (ریشن اور شیشی پاور ہاؤس) چترال کے ملازمین محض پچیس ھزار تنخواہ پر اپنے فرائض منصبی 2007 سے ورک چارج کی بنیاد پر دے رہے ہیں ۔ محکمہ کو مستقلی (regularization) کیلئے بارہا درخواستیں دے دی گئی لیکن بے سود ثابت ہوئے۔ جس پر مذکورہ ملازمین نے سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ کی وساطت سے لیبرکورٹ سوات میں پٹیشن داخل کیے تھے ۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں لیبر کورٹ سوات نے ٹرائل کے بعد آج شیشی اور ریشن بجلی گھر کے 39 ملازمین کو 2008 سے تمام مراعات سمیت مستقل(ریگولر) کرنے کا حکم دیدیا
یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں محکمہ پیڈو/شیڈو میں ورک چارج ملازمین کا مستقل ہونے کا یہ پہلا حکم ہے ۔ان ملازمین کی وکالت چترال کے نوجوان قانون دان سیف اللہ منگول کررہے تھے جن کی محنت اور کوشش سے 39 خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دریں اثناریگولر ہونے والے ملازمین نے سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہویے انھیں ہار پہنایے اور مٹھاییاں تقسیم کی۔