لویر چترال ٹریفک پولیس کا عید الفطر کے تیسرے دن بھی کمسن موٹر سائیکل سواروں اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم جاری
لویر چترال ٹریفک پولیس کا عید الفطر کے تیسرے دن بھی کمسن موٹر سائیکل سواروں اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم جاری
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال کی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے تیسرے دن بھی کمسن موٹر سائیکل سواروں اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور موٹر گاڑیوں کی غلط انداز میں ڈرائیونگ کے ذریعے پبلک کے لئے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھی اور سینکڑوں کمسن موٹر سائکل سواروں کو دروش، چترال سٹی، ایون،گرم چشمہ، شوغور اور کوغوزی کے تھانوں میں بند کردیا اور والدین اور سرپرستوں کی یقین دہانی اور ضمانت کے بعد چھوڑ دیا جبکہ ٹریفک کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کی سزائیں دے دی۔