Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لویر چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا دھرنا اتوار کے روز بھی جاری رہا

Posted on
شیئر کریں:

لویر چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا دھرنا اتوار کے روز بھی جاری رہا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا دھرنا اتوار کے روز بھی جاری رہا جو کہ گزشتہ جمعہ کے دن اتالیق چوک میں شروع کیا گیا تھا ۔

اتوار کے روز احتجاج کے کنوینر اور جماعت اسلامی چترال کے امیر وجیہہ الدین کے زیر صدارت سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی سینئر قیادت کی ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے پیر کے روز سے روزانہ کی بنیاد پر پشاور روڈ کو بروز کے مقام پر بھی چھ گھنٹوں کے لیے بند کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصلے مطابق منگل کے روز جغور میں دھرنا دے کر روڈ بلاک کیا جائے گا جبکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں پیسکو آفس کو تالا لگا دیا جائے گا۔

تحریک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اتالیق چوک پر روڈ بلاک کا سلسلہ صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک بدستور جاری رہے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چترال کے احتجاجی عوام کی آواز کو چیف سیکرٹری اور دوسرے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے میں ناکام رہی۔

chitraltimes all parties protest against loadsheeding 4

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95054