لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی قدیم ثقافت کی بہترین اندا زمیں رونمائی کی گئی ہے، زاہد چن زیب
لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی قدیم ثقافت کی بہترین اندا زمیں رونمائی کی گئی ہے، زاہد چن زیب
لوک میلہ 17نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سمیت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پویلین بھی سجائے جائینگے،مشیر سیاحت و ثقافت
میلے میں خیبرپختونخوا کے ہنرمندوں کو اپنا ہنر پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے، پویلین میں روایتی رباب موسیقی اور کیلاشی ڈانس سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،زاہد چن زیب
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہاہے کہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا پویلین میں صوبہ کی قدیم ثقافت کی بہترین اندا زمیں رونمائی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے ہنر مند ہماری ثقافت کے زندہ امین ہیں۔ پویلین میں صوبہ کی مختلف ڈسٹرکٹ سے ہنر مندوں کو اپنا ہنر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک میلہ اسلا م آباد میں خیبرپختونخوا پویلین میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عمر ارشد خان، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا کہ فوک فیسٹیول لوک میلہ میں خیبرپختونخواپویلین میں ہنر مندلائیو دستکاری کا کام کررہے ہیں جو کہ آیا آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔
پویلین میں سجائے گئے مختلف سٹالز میں ہنر مندوں کونہ صرف اپنا ہنر دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع میسر ہے بلکہ صوبہ کی جانب سے ایک مثبت پیغام دنیا کو دینے کا موقع ملا ہے۔میلے میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح پویلین کا رخ کرتے ہیں اور آج یہاں سیاحوں کا رش دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا پویلین میں ہنرمندوں کے 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالزجن میں موزیک آرٹ، میزاری کا کام، اسلام پورشال روایتی ہاتھوں سے بنے بیگز، چارسدہ چپل، کنڈی کام،لیکر آرٹ، لکڑی کا آرٹ، جناح کیپ، پوٹری کا کام، ہینڈی کرافٹ، مغل آرٹ،مٹی کے برتن سمیت صوبائی محکمہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کا سٹال اورساتھ ہی ساتھ صوبے کے روایتی کھانے جن میں پینڈاصوبت، چپلی کباب،پلاؤ، تکہ بوٹی،چکن بوٹی اور دیگر شامل ہیں۔ پویلین میں کیلاش قبیلے کا خصوصی سیٹ اپ جس میں کیلاشی مرد و خواتین اپنی ثقافت کی رونمائی کرتی نظر آئینگی۔ اس کے علاوہ پختون ثقافت کا روایتی حجرہ، پشاور کا تاریخی قصہ خوانی اور روایتی قہوہ خانہ، سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے رواتی رباب موسیقی اور بہت کچھ پویلین میں سیاحوں کی توجہ کیلئے سجایا گیا ہے۔
پویلین میں مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوز اور ڈاکومنٹریزبھی سکرین کے ذریعے دیکھائی جارہی ہیں جبکہ ثقافت اور سیاحتی مقامات کی معلومات کیلئے ٹورازم انفارمیشن ڈیسک بھی موجود ہے۔لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی 13نومبر بروز بدھ منعقد ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف گلوکار پرفارم کرینگے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا مزید کہنا تھا کہ میلہ میں شرکت کا مقصد صوبے کا سافٹ ایمیج پیش کرنا، دنیا کو صوبے کے بھرپور ثقافتی و روایتی ورثہ سے آگاہ کرنا اور صوبے کے ہنر مندوں اورفنکاروں کو سپورٹ کرنا ہے۔
i
‘