Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹ اویر کے تین مقاما ت پربروزاتوار پریس فورم کا اہتمام ، ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز 28اکتوبر کو چترال پریس کلب کے زیر اہتمام پریس فورم لوٹ اویر میں تین مقامات ریری ، بروم اور شونگوش کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ علاقے کے ایل ایس او کی معاونت سے اس پروگرام میں علاقے کے عوام اپنے مختلف النوع مسائل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے جنہیں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اجاگر کئے جائیں گے۔چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے تمام اہالیان اویر سے گزارش کی ہے کہ وہ 8.30بجے ریری، 10.30 بروم اور 1.15بجے شونگوش میں تشریف لاکر علاقے کے مسائل بیان کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
15021