Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹ اویر آتشزدگی کا واقعہ ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون اور تعزیت کا اظہار

شیئر کریں:

لوٹ اویر آتشزدگی کا واقعہ ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون اور تعزیت کا اظہار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف روحانی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے لوٹ اویر پختوری میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گھر کے مالک متاثرہ خاندان سے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکان کیلئے ٹین کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

عمرے کے مبارک سفر پر موجود قاری فیض اللہ چترالی نے مکہ مکرمہ سے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکا خیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو میری طرف سے تعزیت و ہمدردی کے جذبات پہنچائیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کریں۔

 

اس موقع پر قاری فیض اللہ چترالی نے کہا کہ ان شاءاللہ اس مکان کی از سر نو تعمیر کی تکمیل پر ان کی ٹیم مکان کیلئے درکار ٹین کی چادریں خود پہنچا دے گی۔ قاری صاحب نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل کی گھڑی میں ان کی کامل مدد فرمائے اور جس قدر بھی نقصان ہوا ہے اس کا مکمل ازالہ فرمائے۔ انھوں نے آتشزدگی میں ننھی بچی کی انتقال پربھی انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

 

شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے اس موقع پر اپنے بیان میں بتایا کہ قاری صاحب کی جانب سے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے والے افراد اور خاندانوں کے ساتھ اس طرح کا تعاون کوئی نئی بات نہیں، قاری صاحب نے ہمیشہ چترال کے کونے کونے میں ایسی خدمات انجام دی ہیں اور سینکڑوں خاندانوں کو مکانوں کی تعمیر میں تعاون فراہم کیا ہے۔

 

 

chitraltimes qari faizullah visit flood hit area of upper chitral

 

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96032