Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل کے قریب نیشنل گرڈ کا ٹاورپول گرنے سے ایک مزدور جان بحق تین زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لواری ٹاپ کے قریب چترال سائیڈ پر نیشنل گرڈ کے ٹاؤر پول پر کا م کرنے والے تین مزدور زخمی اور ایک موقع پرجان بحق ہوگئے۔ دروش کے سب ڈویژنل پولیس افیسر اقبال کریم نے بتایاکہ جان بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد اشفاق ساکنہ مظفر گڑھ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اسی گاؤں کے رہائشی جاوید، اسد اور امیر شامل ہیں جن کو قریبی ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹاؤرپول اس وقت گرگئی جب مزدور اس پول اور ملحقہ پول کے دوران ٹوٹے ہوئے تاروں کو جوڑ رہے تھے تو کھنچاؤ کی وجہ سے پول کا اوپر حصہ ٹوٹ کر مزدوروں سمیت زمین پر گرگئی۔ چترال کے گولین میں واقع واپڈا کے 105میگاواٹ پیدواری صلاحیت کی بجلی گھر کو نیشنل گرڈ سے ملانے والی ٹرانسمیشن لائن گزشتہ فروری میں برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوگئی تھی۔ مزدوروں کا تعلق نیٹراکون کنسٹرکشن کمپنی سے بتایا جاتا ہے۔
tower national grid2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21837