لواری ٹنل سے گزرنے والی بڑی گاڑیوں کو چکدرہ یا واڑی میں وزن کیا جائے۔ جج کنزیومرکورٹ کا انتظامیہ کوحکم
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شبیر احمد و ائس چیئرمین سی ڈی ایم وسابق صدر تجار یونین چترال اورشاکر جنرل سکریڑی سی ڈی ایم ودیگر کی جانب سے بڑے ٹرکوں کو لواری ٹنل سے گزارنے پر پابندی اور اورلوڈڈ کے نام سے مینہ خوڑ کے مقام پر گاڑیوں کو روک کر لوڈ اتارنے کے خلاف سیشن جج / جج کنزیومر کورٹ نے فیصلہ سناکر این ایچ اے ، ڈی پی او اپر دیر ڈپٹی کمشنر اپر دیر، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو حکم صادر کیا کہ تمام اورلوڈ ٹرکوں کو چکدرہ یا واڑی کے مقام پر روکا جائے اور انہی مقامات پر ان کو وزن کرنےکیلئے مشین (کانٹا) لگایا جائے اور جو ٹرک این ایچ اے ارڈیننس کے تحت اورلوڈ ھیں ان کو کسی بھی صورت چکدرہ اور واڑی سے آگے نہ چھوڑا جائے اور حکم پر فوری عمل کرنے کا آرڈردیا۔
چترال کے معروف قانون دان اور سی ڈی ایم کے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر پٹیشن میں جج نے حکم دیا کہ اگر ٹرک اولوڈ ھیں تو وہ لواری ٹنل کے قریب مینہ خوڑ کے مقام تک کس طرح پہنچ جاتے ہیں ۔لہذا تمام اورلوڈ گاڑیوں کو چکدرہ اور واڑی میں روک کر وہاں وزن کرنے کے بعد ہی چھوڑا جائے۔۔۔جبکہ اس سے پہلے مینہ خوڑ کے مقام پر اڈ ہ بناکر ٹرکوں کو اورلوڈ قرار دیکر سامان اتار کر دوسرے گاڑیوں میں لوڈ کیا جاتا تھا اب وہ سسٹم ختم کر دیا گیا ۔اس فیصلے سے چترال کے عوام خصوصا کاروباری طبقوں نے اطمینان کا اظہا رکیاہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ دیر انتظامیہ اورٹرانسپورٹروں کی من مانیوں سے نجات پانے کے ساتھ چترال کے عوام کو ریلیف ملے گا۔