Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے آمدورفت کیلئے دوبارہ شیڈول جاری ، رات 7بجے سے صبح نو بجے تک ٹنل مکمل بند رہیگا۔

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل حکام نے سردیوں کیلئے ٹنل سے آمدورفت کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک اور دو گھنٹے کے وقفے کے بعد سہ پہر تین بجے سے رات 7بجے تک لواری ٹنل ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا۔ باقی طریقہ کار سابقہ برقرار رہیگا ۔جبکہ رات 7بجے سے صبح 9بجے تک ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیگا۔گزشتہ رات لواری ٹنل پہنچنے والی درجنوں گاڑیاں صبح 9بجے تک ٹنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی رہیں۔ جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے آمدورفت کا واحد دارومدار لواری ٹنل پر ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ ، مرکزی حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے لواری ٹنل سے باقاعدہ آمدورفت کی اجازت دے چکا ہے ۔ جس کے بعد مختلف حلیہ بہانوں سے مسافروں کو تنگ کرنیکا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انھوں نے مذید کہا کہ چترال کے عوام نے گرمیوں کے موسم میں باقاعدہ اخباری بیانات کے زریعے ٹنل حکام سے اپیل کی تھی کہ گرمیوں میں ٹنل سے ٹریفک کو مکمل بند کرکے جو بقایا کام ہیں ان کو مکمل کیا جائے اور سردیوں کے موسم میں مذید مسافروں کوہراسان نہ کیا جائے۔ مگر عوامی حلقوں کی بات ان سنی کردی گئی ۔ اور سردیوں کی موسم شروع ہوتے ہی ٹنل حکام اپنی ہت دھرمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کئے اور گزشتہ رات سے صبح نوبجے تک لوگوں کو ٹنل کے دھانے ٹھٹھرتی سردی میں انتظار پر مجبور کردیا گیا۔ انھوں نے مذید کہا کہ اگر حکومت یا انتظامیہ ٹنل کو چوبیس گھنٹے کیلئے کھول نہیں سکتی تومہربانی کرکے پشاور اور پنڈی یا دیگر علاقوں سے چترال کیلئے رات کے وقت روانہ ہونے والی گاڑیوں کی سروس کو بند کیا جائے۔ اور ان کو دن کے وقت آمدورفت پر پابند کیا جائے۔

اس سلسلے میں جب انتظامیہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کے دونوں اپروچ روڈ پر برف باری کے بعدسڑک رات کے وقت سفر کیلئے انتہائی خطرناک بن چکی ہیں ۔اور پھسلن کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے لہذا مسافروں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ نے رات کے سفر پر پابندی عائد کی ہے ۔ جس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

vehicles waiting at lowari tunnel Chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
4742