لواری ٹنل رسائی سڑک پر ہلکی برفباری جاری، ٹریفک رواں دواں، چترال کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات ،
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لواری ٹنل اور گردونواح میں برف باری جاری ہے تاہم روڈ ہر قسم کے امدورفت کیلئے بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانان عوام کی مدد اور رہنمائی کیلۓ 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،دوران سفر ممکنہ حادثات اور پھسلن سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے سفر کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓ پولیس کنٹرول نمبر 0943/412959 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا کھوت بالا، بروغل، شندور ٹاپ، گبور ، بگوشٹ اور مڈکلشٹ سمیت اپر چترال کے دیگر مقامات پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اور چترال بھر میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
