Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اور اطراف میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری،  ٹریفک جاری

شیئر کریں:

لواری ٹنل اور اطراف میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری،  ٹریفک جاری

لوئیر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے، مدک لشٹ ، کھوت، شندور پاس ، بروغل ، گوبور ودیگر مقامات پر دو سے پانچ انچ تک برفباری ہوئی، اسی طرح لواری ٹنل اپروچ روڈ پر بھی برفباری جاری ، تاہم ٹنل سے ٹریفک کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی لواری کے مقام پر آج موجود رہے اور روڈ پہ جاری سنو کلئیرنس اپریشن کا جائزہ لیا۔ اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو مشینری دن رات فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پہ موجود اہلکاروں سے ملاقات کی ۔سخت موسمی حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینے اور عوام کی خدمت کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک اہلکاروں اور سی پی پہ موجود اہلکاروں کو ہدایات کی کہ سنو چین کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو اگے جانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاۓ ۔ساتھ میں یہ بھی ہدایات کی کہ مسافروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون اور احتیاطی تدابیر پہ عمل درامد یقینی بنایا جاۓ۔

 

دریں اثنا ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

 

 

chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 3 chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 4 chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 1

 

chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 21

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96180