
لوئیر چترال میں پانچ سکولوں کے منصوبے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کے بعد محکمہ ایجوکیشن کے حوالے
لوئیر چترال میں پانچ سکولوں کے منصوبے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کے بعد محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کردیے گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دیار کنسٹرکشن کمپنی چترال اور ہائیڈروپاک انٹرنیشنل کی مشترکہ پانچ سکولوں کا پراجیکٹس مکمل ہوکر محکمہ ایجوکیشن کو حوالہ کردئے گئے، ان منصوبوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمیری سکول کلکٹک ، گورنمنٹ بوائز پرائمیری سکول کلکٹک ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلکٹک ، گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ پرائمیری سکول کیسو لوئیر چترال شامل ہیں۔ جنھیں جدید تعمیراتی تقاضوں اور سہولیات سے آراستہ کرکے محکمہ کے حوالہ کردئے گئے۔ سکولوں کے یہ منصوبے یواین ایچ سی آر اور RAHAکے مالی معاونت اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لوئیر چترال کی زیر نگرانی میں تعمیر ہوئے ۔ نوتعمیر شدہ سکولز دور جدید کے تعمیراتی تقاضوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی تمام ضرورریا ت اور سہولیات سے آراستہ ہیں۔ دیار کنسٹرکشن کمپنی نے جس معیار سے ان اسکولوں میں کام کی ہے وہ یقیناً قابل ذکر ہے اور اس کا عملی مظاہرہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کام کو سراہا جانا ہے۔
اسکولوں کے اساتذہ کرام اور بچوں نے ان تعمیراتی کاموں کا خیر مقدم کیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اسکولوں میں دور جدید کے سہولیات سے آراستہ کیا۔ دیار کنسٹرکشن کمپنی مستقبل میں بھی چترال کے اندر اس طرح کے کاموں میں بھرپور کردار ادا کرنے کی عزم کا اظہار کیا ہے۔ یادرہے کہ چترال میں دیارکنسٹرکشن کمپنی نے پہلی دفعہ کسی سرکاری تعمیراتی منصوبوں کا ٹھیکہ لیا تھا جن میں معیاری کام کو ہرممکن یقینی بنانے کے لئے انجینئرز اور کنسلٹنٹ نے کمپنی ذمہ داروں کی خصوصی ہدایات پر اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کا رلانے کی کوشش کی ہے۔ جس کو علاقے عوام نےسراہا ہے۔ یادرہے کہ دیار کنسٹرکشن کمپنی چترال اور ہائیڈروپاک انٹرنیشنل کمپنی نوجوان کاروباری شخصیت رحیم دیار کے ہیں جن کی ٹیکسلا میں ہائیڈرو پاک، اور پاک واٹر اینڈ بیورجز کے نام سے بھی کاروباری مراکز موجود ہیں ۔