Chitral Times

Apr 25, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئیر چترال میں آبی پرندوں کی شکار پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، حکمنامہ

شیئر کریں:

لوئیر چترال میں آبی پرندوں کی شکار پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، حکمنامہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رضوان اللہ ڈی ایف او چترال گول نیشنل پارک وائلڈلائف ڈویژن کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے آبی پرندوں کی غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چترال لوئر میں دفعہ ٍ144 نافذ کردیا ہے ۔ مزید یہ کہ محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے پہلے ہی 16 مارچ 2025 سے آبی پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا اور کسی بھی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 188 اور وائلڈلائف ایکٹ کے تحت ضلعی انتطامیہ اور محکمہ وائلڈلائف سخت قانونی کارروائی کر یں گے۔ عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ اس پابندی کی مکمل پاسداری کی جائیے۔

 

 

chitraltimes dc imposed 144 on hunting in chitral

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100596