
لوئیر چترال لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ، 63 جوانوں پر مشتمل پہلا بیچ پاس آوٹ
لوئیر چترال لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ، 63 جوانوں پر مشتمل پہلا بیچ پاس آوٹ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے لیویز فورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر ونگ کمانڈر 143 ونگ کمانڈر حسن عباس بن اصغر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عباس افریدی, اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی,ضلعی انتظامیہ, لیویز افسران اور جوان پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ لیویز فورس کو لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر 63 جوانوں پر مشتمل لوئر چترال لیویز کا پہلا بیچ دروش میں چترال سکاوٹس کے زیرنگرانی کورس مکمل کرکے پاس آوٹ ہوئے۔
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و لیویز فورس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس اور انسٹکٹرز میں افسران نے انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سے کرینگے، تمام جوان ادراے اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔تقریب کے اخر میں ونگ کمانڈر نے چترال سکاوٹس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔