
لوئیر چترال سے مال مویشیوں اور گوشت کی دوسرے اضلاع نقل وحمل پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کے لئے پولیس کو مراسلہ جاری
لوئیر چترال سے مال مویشیوں اور گوشت کی دوسرے اضلاع نقل وحمل پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کے لئے پولیس کو مراسلہ جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال نے مویشیوں اور گوشت کی نقل وحمل پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کا نفاذ کرکے تین مہینے کے لئے پابندی عائد کردی ہے،ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گوشت کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ عید قربان میں مال مویشیوں کی قلت کا سامنا ہوتا ہے،جبکہ ضلع لوئر چترال سے دوسرے اضلاع میں مویشیوں/گوشت کی غیر منظم نقل و حمل رمضان کے دوران مقامی مارکیٹ میں قلت کا باعث بن سکتی ہے۔
لہذا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی باشندوں کے لیے مویشیوں کی دستیابی کو یقینی بنائے، صارفین کے مفادات کا تحفظ کرے، اور ضلع میں امن و استحکام برقرار رکھے۔لہذا گائے، بیل، بکرے، بھیڑ، اور یاک کے ساتھ ساتھ گوشت بھی، ضلعی انتظامیہ سے پیشگی تحریری منظوری کے بغیر کسی دوسرے ضلعے منتقل کرنا پر پابندی عائد کردی گئ ہے ۔،یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تین ماہ کی مدت تک قابل نفاذ رہے گا۔ خلاف ورزی پر محکمہ پولیس تعزیزات پاکستان سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ اور تمام انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔