لوئیرچترال پولیس کی عید الفطر کے موقع پر ڈاؤن ڈسٹرکٹس سے آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف عوامی شکایت کا نوٹس، چترال شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ضلع بدرکردیا
لوئیرچترال پولیس کی عید الفطر کے موقع پر ڈاؤن ڈسٹرکٹس سے آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف عوامی شکایت کا نوٹس، چترال شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ضلع بدرکردیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال کی سٹی سرکل میں پولیس عید الفطر کے موقع پر ڈاؤن کنٹری سے آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف عوامی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرلی اور چترال شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ضلع بدرکرلیا۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر سٹی سرکل سجاد حسین نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ پنجاب اور دوسرے صوبوں سے پیشہ ور بھکاری خاندان بڑی تعداد میں چترال کا رخ کرلیا ہے جس سے یہاں مختلف نوعیت کے جرائم جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی شکایت کا نوٹس لے کر ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ نے ان بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کی ہے جس کے تحت ایسے افراد کی چترال میں حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔