
لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، 14 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی پتھر زمرود برآمد، ملزمان گرفتار
لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، 14 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی پتھر زمرود برآمد، ملزمان گرفتار
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، 14 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی پتھر زمرود ،ایک عدد ایس۔ایم۔جی( مال مسروقہ) اور 2 لاکھ روپے کیش برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پریس ریلیز کے مطابق تھانہ ارکاری میں مسمی نصر خان ولد دوست محمد سکنہ بھستی ارکاری نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی ،
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسمیں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارکاری انسپکٹر قربان خان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے ۔
تفتیشی ٹیم نے مختلف زرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزم محسن علی ولد محمد اصغر خان اور اس کے ساتھی یونس خان ولد عادل خان ساکنان بھستی ارکاری کو مال مسروقہ سمیت جن میں (20 عدد زمرود مالیت 14 لاکھ روپے , ایک عدد SMG مالیت 2 لاکھ روپے) اور 2 لاکھ روپے نقد کیش برامد کرلیا ۔ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،