Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل

شیئر کریں:

لوئر چترال پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل

 

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخارشاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان،مولانا عبدالرحمن،ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین،ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین۔پی۔اے ٹو ڈی۔پی۔او لوئر چترال نور زمان،ہیڈ کلرک محمد افضل اور دیگر پولیس افسران شریک تھے۔

 

میٹنگ میں ماہ صیام کیلئے مرتب کردہ خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان پر تفصیل سے باہمی تبادلہ خیال کیا گیا، میٹنگ کے شرکاء نے ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات اور ضلع کے مختلف بازاروں و شاہراوں پر منظم ٹریفک نظام برقرار رکھنے اور عوام کو اس ضمن میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مؤثر تجاویز پیش کرتے ہوئے حساس اور رش والی جگہوں کے ساتھ مختلف مقامات پر واقع حساس مساجد کی نشاندہی کرائی۔

 

میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کی نماز تراویح اور سحر و افطار کے اوقات میں تمام مساجد اور رش والی مقامات پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے,

 

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے واضح طور پر کہا کہ خاص وقتوں میں موبائل گشت اور پیدل گشت انتہائی ضروری ہے، مساجدوں کے علماء کرام سے میٹنگ کرنا، جبکہ تمام عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو مزید مؤثر کرنے کیلئے ایس ایچ اوز خود افطاری کے دوران ان روڈ ہونگے،

 

حفاظتی اقدامات کے تحت ضلع کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا جائے گا سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں اضافی پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99502