
لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام، فریقین کے درمیان 35 سالہ تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم، فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے
لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام، فریقین کے درمیان 35 سالہ تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم، فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر عوام کے درمیان تنازعات کو باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں لوئر چترال کے علاقہ بریر اور بریر نسار کے لوگوں کے مابین بریر گول میں ایک 50kv پن بجلی گھر پر 35 سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن نے دونوں فریقین کو تھانے میں بلاکر طویل بیٹھک کے بعد راضی نامہ کیا گیا جہاں راضی نامہ کے بعد فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔عوامی حلقوں نے اس اقدام پر ڈی پی او لوئیر چترال ، ایس ڈی پی او احمدعیسی اور ایس ایچ او عطاالرحمن کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔