Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال: پولیس دربار کا انعقاد ، ڈی پی او نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کردی

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال: پولیس دربار کا انعقاد ، ڈی پی او نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کردیا

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق اور آر۔پی۔او ملاکنڈ شیر اکبر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں دربار کا انعقاد کیا۔

جسمیں جملہ ایس۔ڈی۔پی۔اوز ، ایس ایچ اوز اور پولیس جوانان کے علاوہ لیڈی پولیس افیسرز نے بھی شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس ویلفیئر، پولیس تنصیبات کی سکیورٹی اور پولیس جوانان کے جان و مال کی حفاظت انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ترجیحات ہیں۔

ڈی۔پی۔او نے کہاکہ اس دربار کا مقصد افسران اور ماتحتان کے درمیان فاصلے کو ختم کرنا ہے اور مسائل کو حل کرنا ہے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کئے اور یقین دہانی کی کہ پولیس کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔

 

 

chitraltimes dpo chitral lower darbar 1

 

chitraltimes dpo chitral lower darbar 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99078