Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال میں پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پرکئی پمپ مالکان کے خلاف کاروائی، متعدد کو جرمانہ کیا گیا

شیئر کریں:

لوئر چترال میں پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پرکئی پمپ مالکان کے خلاف کاروائی، متعدد کو جرمانہ کیا گیا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے علاقہ بروز، ایون، جوٹی لشٹ، گہریت اور ملحقہ علاقوں میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کے گیج، صفائی، آگ بجھانے والے آلات اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کئی پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پرپمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور بھاری جرمانے لگائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ کے مالکان کو ہدایت کی کہ گیج پورا رکھا جائے اور آگ بجھانے والے آلات و دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں پمپ سیل کرنے کے ساتھ جیل کی سزا دی جائیگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ بالا علاقوں میں موجود مختلف ہوٹلز، باربر شاپس، ٹیلر شاپس اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشی، ناقص صفائی اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ انہوں نے خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ گرانفروشی سے اجتناب کریں،صفائی کا خیال رکھیں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرامدکو یقینی بنائیں اورآئندہ خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کردئی جائے گی۔

chitraltimes lower chitral administration price checking pump

chitraltimes lower chitral administration price checking bazar chitraltimes lower chitral administration price checking bazar hotel


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84230