لاک ڈاون متاثرین کیلئے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امدادی سامان کی تقسیم کاآغاز
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفئر ٹرسسٹ انٹرنیشنل کی معاونت سے لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں کیلئے چترال بھر میں حسب سابق امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ قاری فیض اللہ کے معاون خصوصی شاہی خطیب خیلق الزمان نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں اپر چترال سب ڈویژن مستوج ،تورکہو ، موڑکہو کے مستحقین کیلئے امدادی سامان آٹا ، دال ،چینی وغیرہ بھیج دیے گئے۔جہاں ہمارے نمائندے امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ اور لوئر چترال میں بھی غریب نادار اور بلخصوص لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کئے جائینگے۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بھی امدادی سرگرمیاں جلد عمل میں لائی جائینگی۔