لاسپور سے تعلق رکھنے والی زخمی نرس ہسپتال میں انتقال کرگئیں
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ دنوںخیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گر کرزخمی ہونے والی نرس نصرت آٹھ دن موت اور زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کے روز ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکی جست خاکی کو آبائی قبرستان لاسپور میں سپرد خا ک کرنے کیلئے پشاور سے روانہ کردیا گیا ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں امتحانات کے دوران مذکورہ نرسخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے مبینہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوئی تھی۔ جنھیں موقع پر ہسپتال پہنچا کر تاحال علاج جاری تھی ۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے صوبائی ذمہ داران سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ ہاسٹل کی چھت سے وہ اچانک نیچے گر گئی ، خودکشی کی ہے یا کسی نے اُس سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیاہے؟ ۔ تاکہ اصل حقائق لوگوں کے سامنے آسکیں۔