Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی املاک کونقصان پہنچاناسیاسی جماعت و کارکنوں کاشیوہ نہیں ہوتا،گورنرحاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

قومی املاک کونقصان پہنچاناسیاسی جماعت و کارکنوں کاشیوہ نہیں ہوتا،گورنرحاجی غلام علی
پی ٹی آئی کی قیادت کوقانونی طریقے سے مقدمات اور عدالتوں کاسامناکرکے اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہئے،حاجی غلام علی

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبہ خیبر پختونخوا کےدارالخلافہ پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں پر تشدد مظاہروں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی املاک کونقصان پہنچاناسیاسی جماعتوں اور انکے کارکنوں کاشیوہ نہیں ہوتا،عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن جوکچھ گذشتہ دو دنوں سے ملک، صوبہ اور پشاور میں ہورہاہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت احتجاج کی آڑ میں ملک بھر میں نہ صرف دہشت گردی پھیلا رہی ہے بلکہ ملک کو کمزور کرنیکے درپے ہے،انہوں نے کہا پاکستان کے دشمن جو کام نہ کر سکے عمران خان اور اسکی جماعت وہ سب کچھ کر رہی ہے ملک کے قومی املاک، عوام کے جان و مال اور ریاستی اداروں کے خلاف جس طرح قوم کے بچوں، نوجوانوں کو ورغلایا جایا رہا ہے یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملک و قوم کے اثاثے ہمارے ہیں قومی اداروں میں جس طرح داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس سے ملک دشمنوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی سیاسی قائدین نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں اور اپنے اوپر الزامات و مقدمات کا سامنا بھی کیا ہے،

 

عمران خان کے اپنے دور اقتدار میں لیڈرآف دی اپوزیشن، سابق صدرآصف علی زرداری، سابقہ وزراء اعظم سمیت درجنوں ایم این ایز اور وزراء جیلوں میں بندکردیے گئے تھے۔لیکن کسی بھی سیاسی جماعت اور انکے کارکنوں نے قومی املاک سمیت عوام کے جان ومال کو نقصان نہیں پہنچایا جس طرح پی ٹی آئی کے مظاہرین بے دردی سے نہ صرف قومی املاک بلکہ عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکن ہوش کے ناخن لیں اوراپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں جو سب کا آئینی حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج، قومی املاک کو جلانا،عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانے، قومی اداروں، فورسز کی املاک کو نقصان پہنچانے پر قانون حرکت میں آئیگا اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کیجائیگی۔گورنرنے کہاکہ ملک کو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی سمیت امن امان جیسے چیلنجر کا سامنا ہے اوررہی سہی کسر اب ایک سیاسی جماعت کے پرتشدد مظاہرے، گھیراؤ، جلاؤ سے پوری کی جا رہی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ جس طرح باقی سیاسی جماعتوں کے قائدین قانون و آئین کو ترجیح دیتے ہوئے جیل گئے اور مقدمات کاسامنا کیا اس طرح تحریک انصاف کی قیادت کو بھی قانونی طریقے سے اپنے اوپرمقدمات اور عدالتوں کاسامناکرناچاہئے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہئے، پاکستان کی تاریخ میں سیاسی قائدین نے 5 سال،10 سال،30 سال تک جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی بھی اپنے کارکنوں کو قومی املاک و اداروں اور عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی ترغیب نہیں دی گئی۔گورنر نے کہا کہ پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان سب کچھ دیکھیں کہ کون ملک کو کمزورکرنے کی سازش کررہے ہیں۔ پر تشدد مظاہروں میں قومی اداروں، سیکورٹی فورسز سمیت پولیس کے خلاف جونازیبازبان اور حساس سرکاری اداروں پر جس طرح جتھوں کیجانب سے حملے کئے گئے ہیں ایسا تو کوئی ملک دشمن بھی نہیں کرسکتا۔سیکیورٹی فورسز، پولیس ملک کے باوقاد ادارے ہیں انکی توہین ملک و قوم کی توہین ہے، تحریک انصاف کواپنی صفوں میں موجود قومی مجرموں سے علیحدگی کااعلان کرنا چاہئے اورپاکستانی بن کر اس ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے آئین وقانون کے سامنے سر جھکاتے ہوئے قانونی طریقے سے مقدمات کا سامناکرناچاہئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74297