Chitral Times

Jul 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی اسمبلی اجلاس کا معاملہ آئینی پیچیدگی کا شکار، صدر نے پھر منظوری نہ دی، صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

شیئر کریں:

قومی اسمبلی اجلاس کا معاملہ آئینی پیچیدگی کا شکار، صدر نے پھر منظوری نہ دی، صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا معاملہ آئینی پیچیدگی کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نئی سمری کی منظوری بھی نہیں دی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تاحال اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکا، نومنتخب اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے مگر اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا

صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے غیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے تھے مگر اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا کیونکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نئی سمری کی منظوری بھی نہیں دی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85802