Chitral Times

Mar 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے گولین متاثرین میں‌ امدادی اشیاء تقسیم، پائپ لائن کی بحالی کااعلان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)‌ معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے گولین کے 90 سیلاب متاثرہ گھرانوں میں راشن اور 35 خاندانوں میں سولر سسٹم تقسیم کردیئے گئے، ساتھ ہی قاری کی طرف سے علاقہ کی سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی لائن کی بحالی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ امداد کی تقسیم کے تمام انتظامات چترال میں قاری فیض اللہ چترالی کے نائب خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کئے۔ امداد کی تقسیم کے موقع پر متاثرین اور علاقہ عمائدین نے مصیبت کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر قاری فیض اللہ چترالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نمائندہ مولانا خیلق الزمان کی خدمات اور اخلاص و تندہی کو بھی سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیق الزمان نے کہا کہ ہم نے گراونڈ سروے کے بعد انتہائی مستحق افراد کو امداد کے لئے شارٹ لسٹ کیا تھا، جنہیں آج راشن اور سولر سسٹم فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ کچھ روز بعد متاثرین کو خیمے بھی دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سیلاب کے باعث آبپاشی اور آب نوشی کا نظام بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، چنانچہ قاری صاحب نے اہل علاقہ کے مطالبے اور ضرورت کے پیش نظر پائپ لائن کی مرمت کا بھی اعلان کیا ہے، ان شاء اللہ اس سلسلے میں جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے امیر سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن، موجودہ اپم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سنئیر نائب امیر قاری جمال ناصر ،قاضی نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 1

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 3

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 4

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 5

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 6

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 7

relief goods distributed on behalf of qari faizullah chitral in golan valley 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24174