Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ، سائبر کرائم ترمیمی بل تیار

Posted on
شیئر کریں:

فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ، سائبر کرائم ترمیمی بل تیار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا اور اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرسکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والوں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا۔اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا۔ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا جبکہ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدگمانی پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔حکام کے مطابق اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 اراکین ہوں گے جبکہ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔

 

 

 

جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی(سی ایم لنکس) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96240