فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلباء کا احتجاجی ریلی اور مظاہرہ
فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلباء کا احتجاجی ریلی اور مظاہرہ
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ کا “فیسوں میں اضافہ نا منظور واک” کا اہتمام کیا، واک کے اختتام پر طلبہ نمائندگان نااظم اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال، صدر آئی ایس ایف گورنمنٹ کالج چترال، صدر سی بی ایس گورنمنٹ کالج چترال و دیگر طلبہ قائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں وسائل اور سہولیات کے اعتبار سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے اکثر آبادی کا ذریعہ روزگار تعلیم ہے۔ بی ایس پروگرام کے تحت جو طالب علم گورنمنٹ کالج چترال سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے اکثر مہنگا تعلیم برداشت نہیں کر سکتے۔یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔
گورنمنٹ کالج چترال کے فیسوں میں 57 فیصد کا اضافہ ناقابل قبول ہے!لہذا مطالبہ کیا گیا کہ.یونیورسٹی کی طرف سے فیسوں میں جو ظالمانہ اضافہ ک نوٹیفیکیشن کی گئی ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے. پروموشن فیس وغیرہ کی مد میں جو غیر ضروری فیس طالب علموں پہ لگائے گئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔ حکومت وقت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج چترال کے طالب علموں کو تعلیم میں خصوصی ریلیف فراہم کی جائے۔فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لینے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور مزاحمت کا یہ راستہ مزید وسیع کرے گی۔