Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ، چترال اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے 50 سے زائد کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش جاری

شیئر کریں:

فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ، چترال اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے 50 سے زائد کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش جاری

یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکااوربرطانوی ہائی کمشنر جینی میریٹ کا خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ، صوبائی ہنرمندوں کے ہنر کی تعریف اور ٹورازم اتھارٹی کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ کی اختتامی تقریب بروز اتوار لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں تمام صوبوں کے بہترین ہنر مندوں، اعلیٰ پویلین کا ایوارڈ اور دیگر شیلڈ تقسیم کی جائینگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، ثقافت و قومی ورثہ عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی ہونگے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا پویلین میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا(Dr Riina Kionka)اوربرطانوی ہائی کمشنر جینی میریٹ(JaneMarriot)نے دورہ کیا۔ جنہیں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے یادگار کے طور پر شال پہنائی گئی۔ دورے کے دوران انہوں نے خیبرپختونخوا کے ہنر مندوں کے کام کو سراہا اورخیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

لوک میلہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے میلے میں خیبرپختونخوا پویلین سجایا گیا ہے جس میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی کثیر تعداد پویلین کا رخ کررہی ہے۔ نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اسلام آباد کے زیراہتمام دس روزہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت، سعدیہ عرب، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں۔ صوبائی پویلین میں ایبٹ آباد ہزارہ، ڈی آئی خان، چارسدہ، ہری پور،مردان، پشاور، چترال اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے 50 سے زائد کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش جاری ہے جس میں 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سمیت صوبہ کے روایتی کھانے صوبت پینڈا، چپلی کباب، تکہ بوٹی،چکن بوٹی، مٹن کڑائی، امرسے، چارسدہ چاول شامل ہے۔ پویلین میں کیلاش ویلی سپیشل پرپس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیلاشی مرد و خواتین کاروایتی رقص بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔

 

 

ملکی سطح پر منعقد ہونے والے میلہ میں شرکت کا مقصد صوبائی ثقافت و سیاحت اور صوبے کی جانب سے مثبت پیغام دینا، صوبے کی بھرپور ثقافتی اور روایتی ورثے سے آگاہ کرنا ہے۔ پویلین کارخ کرنے والے شرکاء روایتی کھانوں کے سٹالز پر مختلف علاقوں کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پویلین کا خاص بات مشہور قصہ خوانی بازار ہے اور قہوہ خانہ ہے جہاں زائرین خیبرپختونخوا کی تاریخ جاننے کیساتھ ساتھ قہوہ پی کے لطف اندوز ہورہے ہیں۔پویلین میں آویزاں روایتی اشیاء میں مٹی کے برتن، مغل آرٹ، چارسدہ چپل، لکڑی کا کام، پتھر اور شیشے کی نکاشی، ہزارہ پھلکاری اوربیگ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، پتھر کا موزیک آرٹ، خطاطی، خشک میوہ جات، گنے کا رس اور روایتی اشیاء شامل ہیں۔ پویلین میں مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوزڈاکومنٹریزبھی دکھائی جارہی ہیں۔ پویلین میں کیلاش قبیلہ کیلئے الگ جگہ بنائی گئی ہے جہاں کیلاشی ثقافت کی نمائش اور کیلاشی رقص پرفارمنس پیش کی جاتی ہے۔

 

 

 

chitraltimes folk festival of pakistan islamabad 6 chitraltimes folk festival of pakistan islamabad 4 chitraltimes folk festival of pakistan islamabad 3 chitraltimes folk festival of pakistan islamabad 2

chitraltimes folk festival of pakistan islamabad 1

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95637