فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریزکے زیر نگرانی ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادی گولین کے تین مختلف مقامات برموغ چشمہ، برموغ گول اور ازغور چشمہ پر سٹاکنگ کی
فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریزکے زیر نگرانی ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادی گولین کے تین مختلف مقامات برموغ چشمہ، برموغ گول اور ازغور چشمہ پر سٹاکنگ کی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز دیگر فشریز آفیسرز و فیلڈ کنزرویشن سٹاف کے زیر نگرانی اس سال کے نسل کشی سے حاصل شدہ ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادی گولین کے تین مختلف مقامات برموغ چشمہ، برموغ گول اور ازغور چشمہ پر سٹاکنگ کی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، مقامی عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں نوجوانان علاقہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز نے مقامی عمائدین اور نوجوانان سے خطاب کرتے ہوئے ٹراؤٹ مچھلی کے تحفظ وبقا اور غیر قانونی شکار کی روک تھام میں مقامی لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں یہی تعاون جاری رکھنے کی امید رکھی۔