فداالکریم سٹیلمنٹ آفیسرچترال اورحیات شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال لوئیرتعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دو پی ایم ایس افیسران کے تبادلوںاورتعیناتیوںکے احکامات جاری ہوئے ہیں. محکمہ اسٹبلشمینٹ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرالپوری شانگلہ فداالکریم کوسٹیلمنٹ آفیسرچترال تعینات کردیا گیا ہے ان کا تعلق لٹکوہ سے ہے . اسی طرح چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ (ڈسٹرکٹ آفیسرفنانس) محمد حیات شاہ کا تبادلہ کرکے انھیں چترال ہی میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) تعینات کردیا گیاہے .