Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فخرچترال فرزند چترال ڈاکٹر مولانا مفتی محمد یونس ۔ تحریر: محمد سعد

شیئر کریں:

فخرچترال فرزند چترال ڈاکٹر مولانا مفتی محمد یونس ۔ تحریر: محمد سعد

سب سے پہلے آپ کو بتاتا چلوں کہ ڈاکٹر مولانا مفتی محمد یونس خالد صاحب کا تعلق چترال کے بہت ہی خوبصورت علاقے ایون سے ہے۔آپ ایک بہت محنتی انسان ہیں آپ اپنی محنت سے نا کہ اپنے خاندان بلکہ اپنے وطن چترال کا بھی فخر بنے ہیں ڈاکٹر صاحب نے اپنی ابتدائی تعلیم چترال کے علاقے ایون سے حاصل کی ابتدائی چند تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ مزید اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے کرابی کی طرف روانہ ہوئے ڈاکٹر صاحب نے کراچی میں اپنی تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا ابتداء کراچی میں آپ نے دینی تعلیم سے کی آپ نے حفظ مکمل کرنے کے بعد دارالعلوم کراچی میں داخلہ لے کر اپنی دینی تعلیم کو جاری رکھتے رکھتے ہوئے ساتھ ہی دنیاوی تعلیم کو شروع کرنے کا ارادہ کیا اور آپ نے دونوں تعلیم کو شروع کیا آپ نے دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم کو جاری رکھا آپ نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے میٹرک اور انٹر کراچی کیا اور کچھ عرصے میں آپ نے اپنی دینی تعلیم بھی مکمل کی۔

 

اس کے بعد آپ نے ہار نا مانتے ہوئے دنیاوی تعلیم کو آگے بڑھانا شروع کیا یونیورسٹی آف کراچی سے گریجوشن مکمل کیا اور کراچی میں ہی اپنا ایک ادارہ اسکول قائم کرنے کا ارادہ کیا پھر ڈاکٹر صاحب نے اسکول کا آغاز کیا اور ساتھ ہی اپنے تعلیم کو نا چھوڑا بلکہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے تعلیم بھی جاری رکھی اور ادارہ بھی چلاتے رہے اپنی محنت آپ کے تحت آپ نے مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی بی ایڈ کی ڈگری یونیورسٹی آف کراچی سے حاصل کی اس کے بعد آپ نے ماسٹرز کیا،ایم فل کیا اور پھر پی ایچ کرکے اپنی ڈگری یونیورسٹی آف کراچی سے حاصل کی مزید آپ نے تعلیم کی اہمیت کو جانتے ہوئے کئی کورسز کئے جس میں پوسٹ گرجویٹ ڈپلومہ اسلامک بینکنگ اینڈ تکافل اور NLP اور بھی اس کے علاوہ کئی کورسز کئے آپ نے اسی طرح محنت کو جاری رکھتے ہوئے کتابیں لکھیں جس میں تاریخ چترال،تحفہ والدین،اور مغازی معمر ابن راشد جیسی کتاب کا اردو میں ترجمہ لکھا اور اسی طرح ڈاکٹر صاحب نے محنت کی اپنی ویب سائٹ www.edutarbiyah.com کے نام سے ایک تربیتی پلیٹ فارم کا آغاز کیا جس میں تربیتی،تعلیمی،روحانی،اسلامی،اخلاقی اور دیگر کئی حوالوں سے مضامین شائع ہوتے اور قارین کا ایک بڑا طبقہ اس ویب سائٹ سے گزشتہ دو سالوں سے استفادہ حاصل کررہا ہے اس کے بعد آپ نے کورسز کروانا شروع کئے کئی جگہ کورسز کروائے فی الوقت کراچی میں ڈاکٹر صاحب کا سیلف ڈیویلپمنٹ کا کورس جاری ہے مزید آپ نے ان لوگوں کا سوچتے ہوئے جو کہ آج کے دور میں ان کورسز کو afford نہیں کرسکتے ان کے لئے چینل بنایا تاکہ وہ بھی ان مہنگے ترین کورسز کو حاصل کر سکیں۔

 

اللہ پاک سے یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو مزید ترقیاں عطا کریں تاکہ وہ اسی طرح اپنے لوگ اپنے وطن کا نام روشن کرتے رہیں امید ہے کہ چترال کے غیور عوام اپنے سپوت کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے تاکہ وہ اسی طرح اپنے لوگوں اپنے وطن کا ہمیشہ سر فخر سے بلند کریں جزاک اللہ خیرا۔
والسلام


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
84227