Chitral Times

Sep 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔ایک بیان میں پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔حکام نے کہا کہ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی گئیں، نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

 

 

سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاہدہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کیلیے نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان نادارا کے مطابق ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی۔ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت ممکنہ خطرات کے متعلق معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کا باہمی تبادلہ کیا جائے گا۔ سائبر سیکیورٹی خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات ایک دوسرے کو دی جائیں گی۔انھوں نے کہا پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مشترکہ جوابی کارروائیاں کی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت سائبر سیکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی۔ترجمان نادرا کے مطابق معاہدے کے تحت ٹیکنالوجی اور حکمت عملی میں بہتری کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تربیتی سیشن اور شہریوں کی آگاہی میں اضافہ کیلیے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92778