
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
راولپنڈی(چترال ٹائمزرپورٹ) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے کارروائی آج تک مؤخر کی تھی۔دوران سماعت وکلاء صفائی نے عدالت کو بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔
بی آر آئی دنیا کا سب سے بڑا عالمی تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے،جیانگ ڑائی ڈانگ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ڑائی ڈانگ نے کہا ہے کہ بی آر آئی دنیا کا سب سے بڑا عالمی تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے سے سیکھیں، باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون، مساوی اور منظم نظام کے قیام اور مشترکہ خوشحالی اورجامع اقتصادی گلوبلائیزیشن کو فروغ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے دنیا کے150 ممالک اور 30 سے زیادہ عالمی اداروں کے ساتھ 200سے زیادہ بی آر آئی کے حوالے سے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ 3ہزار سے زیادہ منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔بی آر آئی دنیا کا سب سے بڑا عالمی تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں اوراس قابل بھی کہ ہم اپنی معیشت کو مستحکم ترقی فراہم کریں اور چینی عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیں اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لئے ترقی کے نئے مواقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دس سال پہلے انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کی تشکیل کا نظریہ پیش کیا اس کا مقصد تھا کہ اس سوال کا جواب تلاش کیا جائے کہ انسانیت کس جانب جا رہی ہے اورکس طرح چین اس کے مستقبل کی تعمیر کے لئے بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی قمری کیلنڈر میں ڈریگن کا سال ہے۔چینی ثقافت میں ڈریگن خوش قسمتی کی علامت ہے۔ میں تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو ڈریگن سال کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں اورامید کرتا ہوں پاکستان مزید مضبوط ہو، تمام پاکستانی ڈریگن سال میں اپنی خوش قسمتی حاصل کریں اور اپنے خواب کو پورا کر پائیں۔