عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں اپر اور لوئیر چترال میں تقریبات
اپر ، لوئیر چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز ) وہ اسم اعلی وہ ذات عالی وقار جس کی أمد سے دنیاۓ جہالت نور علم وہدایت سے منور ہوا۔ہزاروں درودو سلام تاجدار مدینہ کی ذات اقدس پر جس کے طفیل دنیاکی تخلیق ممکن ہوئی ۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح میلادالنبی کی تقریب پورے اپر چترال کے چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں عقیدت واحترام سے منایاگیا ۔ضلع کابڑا پروگرام محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی GHS بونی میں منعقدکیاگیا۔مہمان خصوصی ADC اپر چترال معظم خان بنگش اور صدر محفل DEO میل اپر چترال مفتاح الدین جبکہ وی سی چیرمین بونی ۱ اور بونی 2 مظہر الدین مظہر اور انورولی خان انور گیسٹ اف انر کے طور پر شریک تھے۔ازیں علاوہ ADO سپورٹس ذوالفقارعلی یفتالی،ایس ایچ او سراج، ADO اعجاز، لاین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں ، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔طلباءو طالبات نے نبی محترم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کی ۔مقررین ، صدر محفل اور مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نبی پاک کی سیرت کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ روح پرور تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔پروگرام کو حسن دینے اور اس میں لذت پیدا کرنے کے لیےحسب سابق استاذ حیدر علی ڈائس پر موجود تھے جو ہمیشہ کی طرح اس بابرکت مخفل کی نظامت بھی احسن طریقے سے نبھائی۔
اسی طرح جشن ِ عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیر نگرانی شاہی مسجد چترال میں جشن عید میلاد النبی کے مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ تقریب محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔ ,اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد افتاب منیر , محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب تک حضور پاکﷺ کی محبت نہ ہوگی اس وقت تک انسان مومن نہیں ہو سکتا،ایمان کا تقاضا ہے کہ حضور پاکﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں اس پروگرام کا مقصد طلباء اور دیگر حضرات کو نبی ﷺ کے سیرت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
افسران نے نعت خوانی , حمد اور تقاریر کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور نادار طلباء میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کیں۔تقریب کے آخر میں ملک کی سالمیت اور بقا کیلۓ خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔