Chitral Times

Apr 24, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عیدالفطر کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم، متعدد موٹرسائیکلسٹ کو چالان، عوامی حلقوں کی طرف سے پزیرائی

Posted on
شیئر کریں:

عیدالفطر کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم، متعدد موٹرسائیکلسٹ کو چالان، عوامی حلقوں کی طرف سے پزیرائی

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے احکامات پر لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کا عید کے دنوں کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور آپریشن، کم سن موٹر سائیکل سوار اور بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکلسٹ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان کیا گیا،

 

اس سلسلے میں آج انچارچ ٹریفک ورڈن پولیس ASI فضل کریم نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات (سٹی چترال اور دروش ) پر ناکہ بندیاں کرکے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا۔

 

اس کے علاؤہ گاڑی کے چھت پر بیٹھا کر مستی کرنے اور ٹیک ٹاک ویڈیو بنانے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی گئی۔یادرہے کہ اس عید پر ٹریفک پولیس کی مستعدی اور بھرپور کاروائی کے باعث کہیں پر حادثات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئے ، جس پر علاقے کےعوام پولیس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

 

 

chitraltimes chitral lower trafic police campaign against under age motorcylist 2

chitraltimes chitral lower trafic police campaign against under age motorcylist 32

 

chitraltimes chitral lower trafic police campaign against under age motorcylist 1

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100748