عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرِ صدارت اجلاس
عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرِ صدارت اجلاس
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ میٹنگ میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں ضلع میں امن و امان، دفعہ 144 کا نفاذ، مساجد اور عیدگاہوں میں سیکورٹی کی تعیناتی ، صفائی کی صورتحال، ٹریفک پلان اور سیاحتی مقامات کی صفائی وغیرہ سے متعلق تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عیدالفطر کے دوران ضلع کے اندر امن و امان برقرار رکھنے سمیت دیگر تمام معاملات کو بخوبی طریقے سے انجام دینے سے متعلق احکامات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیاکہ علاقے میں امن و امان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اور مفاد عامہ کی خاطر اس کا نفاذ بھی اذ حد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عیدالفطر کے دوران سیاح ہمارے علاقے کی طرف رجوع کریں گے لہذا صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیاح حضرات کی بہتر سہولیات کے لئے بھی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ سیاح حضرات سے بھی گزارش کی گئی کہ وہ بھی علاقے کی تہذیب و تمدن اور صفائی کا خیال رکھیں۔