
عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لئے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔بیان کے مطابق 23 افسران کو ہلالِ امتیاز، 122 کو ستارہ امتیاز اور 133 کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔مزید برآں، دو افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ 227 کو تمغہ بسالت دیا گیا۔اس کے علاوہ 82 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد جبکہ 185 کو آرمی چیف تہنیتی کارڈ عطا کیے گئے ہیں۔